Home
Skip to product information
1 of 31

Cheenami - چینامی

Cheenami - چینامی

Regular price Rs.1,800.00 PKR
Regular price Sale price Rs.1,800.00 PKR
Sale Sold out
Quantity
Ordered
Jun 04
Dispatched
Jun 05 - Jun 06
Delivered
Jun 07 - Jun 10

چین کے بارے میں جتنا جانیں قوم کا قیادت پر اندھا اعتماد بہت واضح نظر آتا ہے۔ لیکن اس کے بر عکس مغربی تجزیہ نگار چینی قیادت کے بارے میں ہمیش منفی بات کرتے ہیں، چیرمین ماؤ کے ہر فیصلے کو غلط ثابت کیا جاتا ہے، چاہے وہ انقلاب کے وقت یا اس کے فورا بعد کوریا اور ویتنام کی جنگوں سے متعلق ہو، تائیوان کے مسئلے پر حکمت عملی ہو یا معاشرتی اور صنعتی ترقی کی تحریکیں ہوں ۔ ان کی تحقیق ہر پہلو اور زاویے سے ناصرف اسے ایک ناکام قائد ثابت کرتی ہے بلکہ چینی قوم کے مسائل اور غربت کا ذمہ دار بھی ٹھہراتی ہے۔ لیکن کبھی بھول کر بھی ذکر نہیں کرتے کہ اس نے کس دلیری سے پہلے امریکہ اور پر سوویت یونین کی لاکھوں کی تعداد میں بہت طاقتور افواج کے سرحدوں پر جمع ہونے اور جوہری ہتھیاروں کی دھمکیوں کے باوجود قوی ترجیہات پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا۔

اس کتاب کے لکھنے کا ایک اہم مقصد اس فرق کو بھی بیان کرنا ہے جو چین کے اس تاثر سے بہت مختلف ہے جو میں نے خود دیکھا، جو مغربی ذرائع سے حاصل ہوئے علم، ذرائع ابلاغ اور سماجی رابطوں سے بنایا گیا، جن کا دنیا کے پاس کوئی متبادل نہیں ہے اور آثار بتاتے ہیں کہ مستقبل میں بھی ان کی اجارہ داری قائم رہے گی۔ چین کے بارے میں ایک مختلف نقطہ نظر کی جتنی ضرورت موجودہ سازشوں اور پراپیگنڈے کے دور میں ہے شاید اتنی پہلے کبھی نہ تھی۔ چینامی میں چین کی پیش کی گئی تصویر میں میرے ذاتی مشاہدے کے رنگ زیادہ نمایاں ہیں اس لیے ایسا ممکن ہے کہ میرے نقطہ نظرسے چین، حکومت پاکستان یا وہ ممالک جن کی حکومتی پالیسیوں کا تجزیہ کیا گیا ہے وہ متفق نہ ہوں ۔ بہرحال میں نے معلومات کو تاریخی شواهد، مطالعے اور ذاتی مشاہدے کی چھلنی سے گزارتے ہوئے پوری کوشش کی ہے کہ تحقیق کے قواعد ضوابطاور اخلاقیات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ذاتی پسند ناپسند سے بالاتر ہوکر جیسے نتائج اخذ ہوئے ویسے ہی بیان کر دوں۔

Title: Cheenami

ISBN: 9693532244

Author: Brigadier Abdur Rehman Tarar (Retd.)

Language: Urdu

Number of Pages: 347 with Maps and Photos

Subject: History, China, Pakistan

Year of Publication: 2022

7 Days Exchange
Cash on Delivery
2-4 Days Delivery in Pakistan
Secure Checkout
Support Available
Delivery All Over the World
View full details

Kahsan Tariq -The Man Behind It All

With over 15 years of experience in the industry, I'm passionate about helping customers find exactly what they need.

Find a Book for Your Mood 📖

Personal suggestions based on your taste

Select a mood to discover your next read...

Over 500,000 Fans & Counting.

Here’s Why:

DIVE DEEPER INTO OUR STORY

How we became the biggest brand of books in Pakistan

SEE THE ADVENTURE