آج ہی اپنی کتابوں کی روانگی (Shipping) کے لیے اگلے 30:00 منٹ کے اندر آرڈر کریں!
Ordered
Jul 15
Dispatched
Jul 16 - Jul 17
Delivered
Jul 18 - Jul 21
اس ناول کو لکھنے کا خیال کوئی پانچ چھ سال پہلے آیا ، لکھتے، کاٹتے، سنوارتے کوئی لگ بھگ تین سال کا عرصہ بیت گیا
یہ میرا پہلا ناول ہے ۔کہا جاتا ہے کہ اچھا ناول لکھنے کے لئے پہلے کم از کم سو ناول ضرور پڑھ لینے چاہیئں ،میں نے اس کا الٹ کیا ۔۔ ۔ پہلے جتنے ناول پڑھے تھے ان کو ذہن کی کھڑکی سے صاف کیا اور پھرایک ایسی عورت کی زندگی میں داخل ہو گئی جو اصل میں "ہر عورت "ہے اور پھر کہیں جا کر " نارسائی "وجود میں آیا ۔
عورت کا آزادی اور شناخت کا سفر ، بہت ساری رکاوٹیں عبور کرتا ہوا بہت آگے تک آ توگیا ہے لیکن ابھی بہت سی منزلیں باقی ہیں ۔ جب تک یہ تمام فاصلہ طے نہیں ہو جاتا تب تک یہ سفر دائرے کا سفر ہی رہے گا ۔ اس ناول کی کہانی بظاہر ایک ادیبہ ، ایک شاعرہ کی کہانی ہے مگر در حقیقت یہ زندگی میں مختلف شعبوں میں جد و جہد کر تی ہر عورت کی کہانی ہے ۔
روبینہ فیصل
Title: Narsai - نارسائی Author: Rubina Faisal - روبینہ فیصل Subject: Novel, Fiction ISBN: 9693535219 Language: Urdu Number of Pages: 576 Year of Publication: 2023