آج ہی اپنی کتابوں کی روانگی (Shipping) کے لیے اگلے 30:00 منٹ کے اندر آرڈر کریں!
Ordered
Aug 01
Dispatched
Aug 02 - Aug 03
Delivered
Aug 04 - Aug 07
پیش لفظ
'لوح محفوظ‘ پہ کیا لکھا محفوظ؟
رستہ
ہر ذی روح کا اپنا رستہ ۔ کا ئنات کی ہر شے جو زمین اور آسماں پہ ہے یا ان کے بیچوں بیچ، ’’ ٹائم اینڈ سپیس‘‘ کے ہرموڑ ہر جوڑ کی تفصیل کے ساتھ درج ہے جہاں؛ وہ رستہ ۔
نقطے نقطے جوڑ کے بچوں کے کھیلنے کو بنائی تصویروں سے بنی تعبیر؛ رستہ ۔ بچہ مٹی سے کھیل کے کھلونے بناۓ ، وہ رستہ۔ چاک پہ چڑھی مٹی اتر کے چلنے لگے جدھر، وہ رستہ ۔ چلتے چلتے مٹی، مٹی ہو جاۓ، وہ رستہ۔
زمین پہ اس کی تخلیق کے بعد جو بھی دور گزرے، وہ رستہ ۔ تہذیبیں آئی ،مٹ گئیں، رہا باقی کچھ تو رستہ ۔ پہلے پہل کی مِلی تختی پہ مدہم روشنائی سے لکھے "پورنوں‘‘ پہ ساری عمر لکھنا، رستہ ۔ ذرے ذرے کی تقدیر، اس کے اندر اسی کے ہاتھوں لکھوا کے رکھی ہوئی۔ کوئی پوچھے تقدیر کیا ہے؟
آسان جواب ہے، رستہ۔
اس کی انگلی پکڑ کے ۔ تدبیر سے تقدیر سے بدلتا بھی ہے رستہ
ابدال بیلا ۔ اسلام آباد
Title: Rasta (Banda Beeti) Author: Abdaal Bela Subject: Spirituality, Autobiographical ISBN: 9693533321 Year: 2021 Language: Urdu Number of Pages: 1040